بنگلہ دیش: جماعت اسلامی کے رہنماء عبدالقادر ملا کی پھانسی پر صرف نوے منٹ پہلےعملدرآمد روک دیا گیا

بنگلہ دیش: جماعت اسلامی کے رہنماء عبدالقادر ملا کی پھانسی  پر صرف نوے منٹ پہلےعملدرآمد روک دیا گیا



ڈھاکہ: بنگلہ دیشی سپریم کورٹ نے صرف نوے منٹ پہلے عبدالقادر مُلا کی پھانسی پر عملدرآمد روک دیا۔ رجسٹرار کے مطابق، پھانسی صبح دس بجے تک روکی گئی ہے۔ عبد القادر ملا کو انیس سو اکہتر کے جنگی جرائم کی پاداش میں پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی۔۔

بنگلہ دیشی جنگی جرائم کی خصوصی ٹریبونل نے جماعت اسلامی کے رہنماء عبد القادر مُلا  کو مقامی وقت کے مطابق بارہ بجے پھانسی کا حکم دیا گیا تھا۔

پھانسی کی سزا پر عملدرآمد سے صرف نوے منٹ پہلے اسلامی رہنماء کی موت کے پروانے کو اعلی عدالت کے جج سید محمد حسین نے روک دیا۔۔


رجسٹرار سپریم کورٹ کے مطابق، عبدالقادر ملا کی پھانسی کو بدھ کی صبح ساڑھے دس بجے تک روکا گیا۔ اس دوران عدالت سزائے موت پر نظرثانی کی درخواست کی سماعت کرے گی۔ اس سے پہلے عبدالقادر ملا کے وکیل نے کہا تھا کہ اگر سپریم کورٹ میں نظرثانی کے بغیر پھانسی پر لٹکایا گیا تو یہ قتل اور آئین کی خلاف ورزی ہوگا۔۔



عبد القادرمُلا کو بنگلہ دیش کے جنگی جرائم کی خصوصی ٹریبیونل نے انیس سو اکہتر کی جنگ کے دوران قتل عام اور خواتین سے زیادتی کے مقدمے میں سزائے موت سنائی تھی۔ ایجنسیز
Share on Google Plus

About Mian Ashfaq

Hi my name is Mian Muhammad Ashfaq and I am a free lancer blogger. My home city is Pasrur Pakistan and now a days I am doing my job in Kingdom of Saudi Arabia. For more details about me fill the contact us form and send me a mail or follow on facebook www.fb.com/Mian.Ashfaq0