جانئیے کس نے فیس بک پر آپکو اپنے دوستوں کی فہرست سے نکال دیا!

! جانئیے کس نے فیس بک پر آپکو اپنے دوستوں کی فہرست سے نکال دیا



ایک آسان اور مفید طریقہ جسکی مدد سے آپ جان سکیں گے جب کوئی کرے گا آپ کو ا ن فرینڈ۔۔۔

ہر کوئی یہ جاننا چاہتا ہے کہ فیس بک پر اُسے کس نے اپنے دوستوں کی فہرست سے نکال دیا۔اس ایکسٹینشن سے اب یہ ممکن ہو سکے گا۔یہ ایک مفت ایکسٹینشن ہے جو کہ کروم اور فائرفوکس پر موجو د ہے۔اس کی مدد سے آپ یہ جان سکتے ہیں کہ کب آپ کو آپ کے کس دوست نے اپنے فیس بک کے دوستوں کی فہرست میں سے نکال دیا۔ان دو ایکسٹینشنزکے علاوہ فیس بک پر ایسا کوئی طریقہ نہیں ہے جو اس سلسلے میں آپ کی مدد کر سکے، سوائے اس کے کہ آپ اپنے دوستوں کی فہرست کو غور سے دیکھیں اور یہ جانیں کہ کون سا دوست اب آپ کی فہرست میں شامل نہیں ، یا پھر آپ اپنے کسی خاص دوست کا نام ڈھونڈیں جس کے متعلق آپ کو شک ہو کہ اُس نے آپ کو اپنی فہرست میں سے خارج کر دیا ہے۔ان دونوں میں سے کوئی بھی طریقہ آسان نہیں ہے بلکہ ان صورتوں میں آپ کا بہت وقت برباد بھی ہو سکتا ہے۔ انفرینڈ کے متعلق مطلع کیے جانے کی یہ ایکسٹینشن انسٹال کرنے سے آپ باآسانی’لوسٹ فرینڈ‘ کے نوٹیفیکیشن دوستوں کی فہرست کے صفحہ کے بالکل اوپر پائیں گے۔جب بھی کوئی دوست آپ کو اپنی فہرست میں سے خارج کرے گا اس لنک پر نمبروں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جائے گا۔یہ ایکسٹینشن بالکل مفت ہے اور اس کے لیے کسی قسم کے سیٹ اپ کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ کو صرف اس کو انسٹال کرنا ہوگا ۔




Share on Google Plus

About Mian Ashfaq

Hi my name is Mian Muhammad Ashfaq and I am a free lancer blogger. My home city is Pasrur Pakistan and now a days I am doing my job in Kingdom of Saudi Arabia. For more details about me fill the contact us form and send me a mail or follow on facebook www.fb.com/Mian.Ashfaq0