فیس بک نے تصاویرکیلئے نیا سوفٹ وئیر تیارکرلیا

                                                  

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک کے پاس تصاویر کی دنیا کی سب سے بڑی لائبریری ہے تاہم اب اس کے پاس موجود 
چہروں کی پہچان کرنے کی ٹیکنالوجی بھی آگئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فیس بک نے ”ڈیپ فیس“ نامی ایک پروگرام تیار کیا ہے جو 97.25فیصد تک درست طور پر یہ بتا سکتا ہے کہ آیا دو تصاویر ایک ہی شخص کی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ عموماً انسان 97.53فیصد درست طور پر اس سوال کا جواب دے سکتے ہیں۔ اس طرح دیکھا جائے تو کہا جاسکتا ہے کہ فیس بک چہروں کی شناخت کرنے میں انسانوں کے برابر پہنچ چکا ہے۔ یاد رہے کہ فیس بک پہلے ہی تصاویر میں اپنے دوستوں کو خود کار طریقے سے ٹیگ کرنے کی سہولت صارفین کو دیتا ہے لیکن اس لئے پروگرام کے نتائج کئی گنا بہتر ہیں۔ یہ پروگرام فیس بک کے تین پروگرامرز اور تل ابیب یونیورسٹی کے ایک پروفیسر نے مل کر تیار کیا ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ صارفین کو یہ بہت پسند آئے گا جس سے فیس بک کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہو گا 
Share on Google Plus

About Mian Ashfaq

Hi my name is Mian Muhammad Ashfaq and I am a free lancer blogger. My home city is Pasrur Pakistan and now a days I am doing my job in Kingdom of Saudi Arabia. For more details about me fill the contact us form and send me a mail or follow on facebook www.fb.com/Mian.Ashfaq0