فیس بک پر زبردستی لائیک اور شیئر کروانے والوں کیلئے بری خبر!

فیس بک پر زبردستی لائک اور شئیر کروانے والوں کے لئے بری خبر فیس بک اب ایسی پوسٹس کو برداشت نہیں کرے گا 

فیس بک کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں نیوز فیڈ میں کی جانے والی کچھ تبدیلوں کے متعلق بتایا گیا ہے۔ ان تبدیلیوں کا مقصد ان پوسٹس کی حوصلہ شکنی کرنا جو صرف لائک اور کمنٹس حاصل کرنے کے لئے کی جاتی ہیں ۔فیس بک کے مطابق انہیں ایسی کئی پوسٹس کے متعلق بہت سی شکایات موصول ہوئی ہیں جو کسی خاص مقصد کے بغیر بار بار پوسٹس کی جاتی ہیں نیوز فیڈ میں کی جانی والی تبدیلوں کے بعد آپ ایسی پوسٹس سے چھٹکارہ حاصل کر سکیں گے تاہم فیس بک کے مطابق یہ اپڈیٹس ان پوسٹس پر اثر انداز نہیں ہوں گی جن میں کسی خاص موضوع کو لے کر صارفین کے درمیان بحث کی جا رہی ہو ۔ فیس بک نے یقین دہانی کروائی ہے کہ زیادہ تر لوگ سپیم پوسٹنگ نہیں کر رہے لہذا وہ اس تبدیلی سے اثر انداز نہیں ہو گے اس فیصلے  کا اثر صرف ان پر ہو گا جو غیر ضروری تصاویر یا کہانیاں فیس بک پر پوسٹس کرتے ہیں اور دیگر لوگوں کو کہتے ہیں کہ اس تصویر کو آگے پھیلانے کے لئے لائک  یا شئیر کیجئے۔

ہمارے مطابق یہ ایک اچھا اقدام ہے پاکستان میں اس رواج میں بے پناہ اضافہ دیکھا گیا ہے کہ اسلامی تصاویر کے اوپر لکھا ہوتا ہے کہ اگر پسند آئی تو شئیر کیجئےورنہ آپ مسلمان نہیں اب بندہ ان سے پوچھے کہ ایک تصویر شئیر نہ کرنے سے بندہ کا اسلام سے کیسے خارج ہو سکتا ہے، امید ہے کہ فیس بک کے اس اقدام سے صارفین کو معیاری پوسٹس دیکھنے کو ملیں گی اور ان غیر ضروری پوسٹس سے نجات مل جائے گی  
Share on Google Plus

About Mian Ashfaq

Hi my name is Mian Muhammad Ashfaq and I am a free lancer blogger. My home city is Pasrur Pakistan and now a days I am doing my job in Kingdom of Saudi Arabia. For more details about me fill the contact us form and send me a mail or follow on facebook www.fb.com/Mian.Ashfaq0